سٹیٹ بینک 12 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

سٹیٹ بینک 12 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
 سٹیٹ بینک 12 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

  

 کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) سٹیٹ بینک آف پاکستان 12 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گاجس میں آئندہ دوماہ کیلئے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بینک نے اعلان کردہ گزشتہ تین مانیٹری پالیسیوں میں شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ اقتصادی تجزیہ کاروں کی آراءہیں کہ ایک مرتبہ پھر شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا جاسکتا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے مرکزی بینک کو یہ تاکید کی گئی ہے کہ مہنگائی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سو د کا تعین کیا جائے ۔جو ن میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی لیکن ماہ رمضان کے مہینے میں قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے یہ خدشات پیدا ہورہے ہیں کہ جولائی میں مہنگائی ایک بار پھر بے لگام ہوسکتی ہے۔

مزید : بزنس