عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

لاہور( وقائع نگار) عوامی رکشہ یونین سبزہ زار یونٹ کے زیر اہتمام ایل پی جی ، سی این جی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے حوالے سے بلایا گیاہنگامی اجلاس چیئرمین مجید غوری کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مجید غوری نے بریفنگ دی اس کے بعد شرکاء نے ایل پی جی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلافہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیامظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے کہاسی این جی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب کش اقدام ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی غریب رکشہ ڈرائیوراپنی گز ربسر مشکل سے کر رہا ہے غریب کو 7آٹھ ہزار روپے ماہانہ سے گزارہ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کا صر ف ایک دن کا خرچ 40لاکھ روپے ہے حکمران اپنی عیاشی کیلئے غریبوں کے کپڑے بھی اتارنے پر تلے ہوئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1