پنجاب حکومت ماضی کی طرح عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،یاسر گیلانی

پنجاب حکومت ماضی کی طرح عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سچے پاکستانی اور ہمددر قومی رہنما ہیں عمران خان پر تنقید کر نیوالے مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء ان اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنی پارٹی نہیں بچا سکیں گے جو اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ایسا منفی پروپیگنڈہ مسلم لیگ( ن) کو بچانے کے لئے بے سود ثابت ہو گا وفاقی حکو مت آئی ڈی پیز سے اظہار یکجہتی کے بیانات تک ہی محدود ہے عملی طور پر ان کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ‘ اس کیلئے بلاتاخیر مطلوبہ فنڈز فر اہم کیے جائیں۔

جن کی نشاندہی عمران خان بھی بار بار کر رہے ہیں تاکہ آئی ڈی پیز کی روز مرہ کی مشکلات کو کم سے کم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-3 کے عہدیداران رضا شاہ، میاں عدنان، عمر درازجٹ، میاں شہزاد، ابو بکر عظیم، میاں شہزاد، الیاس، منیر قصائی، ملک عبدالرشید اعجاز باجوہ، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ اور یاسر صدیقی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب حکومت پچھلے دور اقتدار کی طرح اس بار بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1