آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی ظلم ہے،عابد صدیقی

آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت بڑھانے کی یقین دہانی ظلم ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بجٹ نے ابھی مہنگائی کا طوفان برپاکیا ہو ا ہے کہ وفا قی حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کی یقین دہانی کرادی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بجلی کے بحران پرتوقابوپانے کے لئے کچھ نہیں کررہی لیکن بجلی کی قیمت میں روز اضافہ کیا جارہا ہے ،آئی ایم ایف کے ایجنڈ ے پر کام کرنے والی حکومت سے زیادہ توقعات نہیں رکھی جاسکتیں ،ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ضرورت صرف ان وسائل کی اچھے انداز میں منصوبہ بند ی کرنے کی ہے ،مسلم لیگ( ن) آئی ایم ایف کا ایجنڈا چھوڑ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے ،بجلی کی قیمت میں اضافہ سے پورے ملک میں مہنگائی کانیا طوفان آجائے گا اور عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی ماہ رمضان میں پہلے ہی عوام مشکلات کا شکار ہیں انہیں ریلیف دینے کی ضرورت ہے 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...