حکمرانوں کو دھاندلی کاحساب ضرور دینا ہو گا،سعدیہ سہیل

حکمرانوں کو دھاندلی کاحساب ضرور دینا ہو گا،سعدیہ سہیل

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے مسلم لیگ (ن )کے چیف کوارڈینیٹر محمد صدیق الفاروق کے عمران خان کے متعلق بیان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کے حواری اپنے سیاسی قد کاٹھ کو دیکھ کر بیان دیا کریں ایسے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کو غیر مقبول بنا دیا ہے جو عوام سے جھوٹ بول کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں جس طرح کا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن )نے آپس میں اکٹھ جوڑ کیا ہوا ہے اگر تحریک انصاف اپنا کردار ادا نہ کرے تو یہ دونوں پارٹیاں ملک کو لوٹ کر کھا جائیں تحریک انصاف اب کسی کو ملک کی دولت نہیں لوٹنے دے گی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنا تاریخ کا باب بن چکا حکمرانوں کو پچھلی دھاندلی کا حساب دینا ہو گا۔ عوام آئندہ اس قسم کی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے نجات دہندہ ہیں وہ جس دیانتداری اور جرات مندی سے ملکی معاملات کونبھا رہے ہیں ایسا ویژن کسی سیاسی جماعت کی قیادت کے پاس نہیں۔ تحریک انصا ف کا سونامی مارچ ہو کر رہے گا۔ مسلم لیگ ن کو دھاندلی کرنے کا خمیازہ بگتنا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن جس داخلی انتشار کا شکا رہے اس کو صدیق الفاروق جیسے لوگ نہیں بچا سکتے۔ ایسے مفاد پرست لوگ صرف اپنے مفادات کا خیال رکھتے ہیں عوامی مفادات کی ان کو کوئی فکر نہیں۔ عوام باشعور ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کی قلع بازیوں کو سمجھ چکے ہیں۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...