بجلی، گیس کے نئے شیڈول سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے، اپٹما

بجلی، گیس کے نئے شیڈول سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے، اپٹما

کراچی(این این آئی)اپٹما کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے نئے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کو اگر تبدیل نہ کیا گیا تو ٹیکسٹائل انڈسڑی کو تالے لگ جائیں گے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین محمد یاسین صدیق نے کہا ہے کہ نئے لوڈ مینجمنٹ شیڈول ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے موت ہے۔ بجلی کی روزانہ دس گھنٹے کی بندش اور گیس کی صرف چھ گھنٹے فراہمی سے صنعتیں تباہی سے دوچارہوں گی اور متعدد صنعتیں بند ہونے کا یقینی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے برآمدی سیکٹر کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں ورنہ ملک کی برآمدات میں نمایاں کمی ہونے کے علاوہ بڑے پیمانے پر بیروزگاری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید : کامرس