نندی پور پاور پراجیکٹ کا دوسرایونٹ اگست میں پیداوار شروع کریگا

نندی پور پاور پراجیکٹ کا دوسرایونٹ اگست میں پیداوار شروع کریگا

اسلام آباد (اے پی پی) نندی پور پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ سے اگست میں پیداوار شروع ہو جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے سے مجموعی طور پر 425 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے کی پہلی ٹربائن سے تقریباً 100 میگاواٹ بجلی کی پیداوار پہلے ہی قومی گرڈ میں شامل ہو چکی ہے ۔ پہلے یونٹ کی تکمیل کا عمل انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا اور مقررہ وقت سے سات ماہ پہلے ہی اس سے پیداوار شروع ہو گئی۔

مزید : کامرس