سام سنگ کا رواں سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے آمدنی گائیڈنس کا اعلان

سام سنگ کا رواں سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے آمدنی گائیڈنس کا اعلان

لاہور(پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے آمدنی گائیڈنس کا اعلان کردیاہے۔ پریس ریلیزکے مطابق 2014کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی محصولاتی آمدنی کا تخمینہ52.0 ٹریلین کوریائی وون جبکہ آپریٹنگ منافع کا اندازہ تقریبا 7.2 ٹریلین وون لگایا گیا ہے ۔محصولاتی آمدنی کے یہ اعدادوشمار K-IFRS کے تخمینہ پرمبنی ہیں۔K-IFRS پر مبنی محصولاتی اعدادوشمارکے مطابق سام سنگ الیکٹرانکس کی 2013کی دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی سیلز57.46 جبکہ 2014 کی پہلی سہ ماہی میں 53.68 ٹریلین وون رہی تھی جبکہ اسی عرصہ میں کمپنی کو بالترتیب 9.53 اور8.49 ٹریلین وون کا آپریٹنگ منافع حاصل ہوا تھا۔چوتھی سہ ماہی کی کل آمدنی کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سے فنانشل سٹیٹمنٹس اورکوارٹرلی رپورٹس کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : کامرس