وارد ٹیلی کام نے رمضان کے مقدس مہینے میں صارفین کےلئے نئی آفرمتعارف کروادی

وارد ٹیلی کام نے رمضان کے مقدس مہینے میں صارفین کےلئے نئی آفرمتعارف کروادی

  



لاہور(پ ر) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وارد ٹیلی کام اپنے صارفین کیلئے لایا ہے نئی آفر، سحر اور افطار کے اوقات سمیت مہینہ بھر اپنے پیاروں سے دل کھول کر باتیں کیجئے۔ لا محدودکالز ، ایس ایم ایس ، فیس بک ، واٹس ایپ، انٹرنیٹ،ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ ،ان سب کے علاوہ وارد ٹیلی کام رمضان کے پورے مہینے میں آپ کیلئے نعت ، اسلامک کالرٹونز ، ایس ایم ایس الرٹس ، قرآن سرچ، 786آئی وی آر اور مزید بہت کچھ انتہائی مناسب ریٹس اور تیز ترین سروسز کیساتھ فراہم کر رہا ہے ۔ عبادات سے بھرپوران تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کیلئے وارد کی سم آن کریں ۔لامحدود کالز اور ایس ایم ایس کیلئے صبح 7بجے سے شام 7بجے تک روزانہ 7روپے چارج کئے جائیں گے ۔

 وارد پری پیڈ صارفین یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے "R"لکھ کر 3333 پر ایس ایم ایس کریں ۔پری پیڈ اور گلو صارفین بھی 2amسے 9amتک صرف 0.99 روپے میں لا محدود انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورک سروسز کی خدمات سے لطف اندوز کر سکتے ہیں۔انٹرنیٹ کی لا محدود پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے "NB"لکھ کر 7777 پر ایس ایم ایس کریں ۔

مزید : کامرس


loading...