سبسڈی ختم کرنے یابجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیاجائے: پیاف

سبسڈی ختم کرنے یابجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیاجائے: پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ کسی ادارے کی خواہش پر سبسڈی ختم کرنے یا کسی اور نام سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کا اقدام ہرگز نہ کیا جائے ۔گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے صنعت اور عوام توانائی کے سنگین بحران سے گزر رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے حالات کا رخ موڑنے اور صنعت اور عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ اگر آئے روز حکومت کی طرف سے مہنگائی ہوتی رہی تو اعتماد کے ماحول کو ٹھیس پہنچے گی ۔ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باوجود چند دن قبل اوگرا نے یک طرفہ طور پر گیس کے نرخوں میں 14 فیصد اضافہ کر دیا جسے صنعت نے قبول کیا اور نہ ہی عوام نے ۔پیاف نے میاں محمد نواز شریف کی حکومت کے ساتھ تعاون کے پیش نظر خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اوگرا اورنیپرا کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافوں کے لیے کھلی چھٹی دے دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سحری و افطاری میں گیس کی عدم دستیابی نے ملکی صنعت اور روزہ کی مشکلات دو چند کر دی ہیں ۔ پیاف کے چیئرمین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سر دست کوئی اضافہ نہ کیا جائے ۔

مزید :

کامرس -