ضرب عضب:نقل مکانی کرنیوالے دو لاکھ افراد کے شناختی کارڈ جعلی نکلے

ضرب عضب:نقل مکانی کرنیوالے دو لاکھ افراد کے شناختی کارڈ جعلی نکلے
ضرب عضب:نقل مکانی کرنیوالے دو لاکھ افراد کے شناختی کارڈ جعلی نکلے

  



پشاور (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے دو لاکھ سے زائد افراد کے شناختی کارڈ جعلی نکلے، ہزاروں ایسے ہیں جن کے پاس سرے سے شناختی کارڈ ہی نہیںجبکہ ،14,000خاندانوں کے بوگس ڈیٹا نے نادرا کے حکام کو چکر اکر رکھ دیا۔یہ انکشاف شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کے دوران ہوئے ہیں۔ متاثرین میں سے اکثر کے کوائف کی تصدیق ہی نہ ہوسکی جبکہ بیشتر کے پاس تو شناختی کارڈ ہے ہی نہیں، دو لاکھ سے زائد افراد کے بارے میں نادرا نے لاعلمی ظاہرکردی۔ نقل مکانی کرنے والے 14 ہزار خاندان کون ہیں؟ ان کے جعلی شناختی کارڈز کے بعد شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ وزیرستان میں اسلحے کی فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ جعلی شناختی کارڈ کی کمپنیز بھی ہیں۔ دستاویزی ریکارڈ نہ ملنے یا جعلی ڈیٹا کی وجہ سے نادراحکام کو شدید دشواری کاسامناکرناپڑااور رجسٹریشن کاعمل تاخیر کا شکار بھی رہا۔

مزید : دفاع وطن


loading...