لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  



                                   لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںمنگل کے روز تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر84کمپنیوں کا کاروبارہوا۔15 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ11کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 7.91 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5566.17 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل10لاکھ61ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز8لاکھ15 ہزار700 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے4 لاکھ98 ہزار500 حصص کا کاروبارہ ہوا۔

۔ سلک بنک لمیٹڈ کے1لاکھ81 ہزار500 حِصص۔ جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے86 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.61روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.15روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...