بیرونی تجارت پرسیلزاورانکم ٹیکس وصولی میں 12 فیصد سے زائداضافہ

بیرونی تجارت پرسیلزاورانکم ٹیکس وصولی میں 12 فیصد سے زائداضافہ

کراچی (آئی اےن پی) گذشہ مالی سال بیرونی تجارت پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے حکومت کو آٹھ سو ارب روپے حاصل ہوئے، درامدی اشیا پر سیلز ٹیکس سے چار سو ارب روپے وصول کئے گئے۔ کسٹم حکام کے مطابق گذشتہ مالی سال بیرونی تجارت پر سیلز اور انکم ٹیکس وصولی میں بارہ فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، ملک بھر کے تمام ریونیو کلکٹر کی جانب سے وصولی کا حجم آٹھ سو ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ مالی سال دوہزار بارہ تیرہ میں سات سو تیرہ ارب روپے وصول کیے گئے تھے، مالی سال دوہزار چودہ کے دوران سیلز ٹیکس کی وصولی ساڑھے سولہ فیصد اضافے کے ساتھ چار سو بیالیس ارب چودہ کروڑ روپے رہی، ایڈوانس انکم ٹیکس چودہ فیصد بڑھ کر ایک سو اٹھارہ ارب چوبیس کروڑ روپے رہا، ڈیوٹی کلیکشن میں صرف دو فیصد اضافہ ہوا، اور یہ دو سو ارب ستائیس کروڑ روپے تک محدود رہا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی اڑتیس ارب اکیاون کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس