حنیف عباسی‘ ملک ابرار اور ڈی سی او کا دورہ راولپنڈی چیمبر

حنیف عباسی‘ ملک ابرار اور ڈی سی او کا دورہ راولپنڈی چیمبر

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی، ایم این اے ملک ابرار اور ڈی سی او ساجد ظفر ڈال نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں اور دیگر اراکین سے ملاقات کی ۔ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا ۔اس موقع پر سابق صدر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی،انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ ،انجمن تاجران موتی بازار کے صدر چوہدری اقبال احمد کے علاوہ دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماءاور چیمبر کے ارکان بھی موجو دتھے۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے مشکور ہیں جس نے ہر موقع پر خواہ وہ زلزلہ یا سیلاب زدگان ہوں ، راجہ بازار واقعہ کے متاثرین ہوں یا میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے تاجر برادری کے خدشات ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا اور کاروباری برادری کے نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا،آج جب وزیرستان میں افواج پاکستان ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہیں تو ہمارا بھی فرض ہے کہ آپریشن "ضرب عضب" کے متاثرین کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے فنڈ اکھٹا کرنے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی میں راولپنڈی چیمبر کے صدر کو شامل کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت چیمبر پر کس قدر اعتماد کرتی ہے ، آج چیمبر آنے کا مقصد اپنے اُن بھائیوں کی مدد کرنا ہے جنھوں نے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے اپنے گھر چھوڑ دیے ہیں ،ضلعی انتظامیہ نے چیمبر کو فنڈ اکٹھا کر کے چیف منسٹرز ریلیف فنڈ میں جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔اجلاس کے دوران ایک سوال پر حنیف عباسی نے بتایا کہ فنڈ کو متاثرین تک پہنچانے کے لئے وفاق میں قائم نظام کا سہارا لیا جائے جو کہ انتہائی شفاف ہے اور بجائے اشیا ئے خودونوش کے ہر خاندان کو نقد رقم کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جس کے لئے سیلولر کمپنی اور نادرا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ چیمبر صوبائی حکومت اور اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے اور اس ضمن میں نہ صرف چیمبر بلکہ چیمبر سے ہٹ کر بھی کوششیں کی جائیں گی تا کہ زیادہ سے زیادہ رقم اکٹھی کی جا سکے، انہوں نے چیمبر سے جاری پریس ریلیز کے ذریعے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات چیمبر کو ارسال کریں تا کہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کی جا سکے ۔ انہوں نے حنیف عباسی، ڈی سی او اور ملک ابرار کو چیمبر کی طرف سے بھر پور تعاون کا

مزید : کامرس


loading...