عالمی بینک سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے پونے 8کروڑ ڈالر کی منظوری

عالمی بینک سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے پونے 8کروڑ ڈالر کی منظوری

                                        واشنگٹن (آن لائن)عالمی بینک نے سندھ کے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 7کروڑ 64لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کا مقصد زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ کرنا کے علاوہ چھوٹے کاشتکاروں کے اناج کی بڑی مارکیٹوں تک رسائی آسان بنانا ہے۔اس منصوبے سے تقریباً1لاکھ 12ہزار کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔فنڈ کے ذریعے ایسے پروجیکٹ قائم کیے جائیں گے جن سے کاشت کاروں کو لائیو اسٹاک اور اجناس کے حوالے سے آگاہی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جاسکے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی سے ملکی زرعی شعبے میں بہتری کے ساتھ غربت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...