دوسری سہ ماہی کے دوران اشیاءکی فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا: مارکس اینڈ سپینسر

دوسری سہ ماہی کے دوران اشیاءکی فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا: مارکس اینڈ سپینسر

  



لندن (اے پی پی) برطانوی پرچون فروش ادارے مارکس اینڈ سپینسر نے کہا ہے کہ 2014ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے فوڈ آئٹم اور خواتین کے پہناوں کی فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کی اشیاءکی کل فروخت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔ شعبہ پرچون فروشی کے چیف ایگزیکٹو مارک بولاند نے صحافیوں کو بتایا کہ سلے سلائے کپڑوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ ادارے کی نئی ویب سائٹس نے بھی کاروبار پر اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے پہناوں کا بزنس تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس کے پورے پورے نرخ وصول ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن سیل میں 8.1 فیصد کمی و اقع ہوئی جس کی وجہ نئی ویب سائٹ میں خرابی ہے۔

 سہ ماہی کے دوران فوڈ آئٹمز کی فروخت میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا تاہم بہتر اقدامات کے باوجود مارکیٹ کی صورتحال مشکلات کا شکار رہی۔

مزید : کامرس


loading...