نائٹرو جن یوریاکھاد کی 30فیصدمقدار بخارات بن کر ضائع ہوجاتی ہے ۔زرعی ماہرین

نائٹرو جن یوریاکھاد کی 30فیصدمقدار بخارات بن کر ضائع ہوجاتی ہے ۔زرعی ماہرین

سرگودھا (اے پی پی)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال کرنے سے بہترنتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت اراضی کی زرخیز ی کیلئے استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30فیصدمقدار بخارات کی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میںبھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے۔

زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کی کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج اور گندم کی 10فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔

مزید : کامرس