سنی لیون کے ’گلابی ہونٹوں‘نے یوٹیوب پر دھوم مچادی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون کے گانے ”گلابی ہونٹوں“ کے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد مداحوں نے پسند کیا ہے۔ یہ گاناسنی لیون کی نئی آنیوالی فلم ہیٹ سٹوری 2 کا ہے۔ ”پنک لپس یا گلابی ہونٹوں“ نامی اس گانے کی کوریو گرافر ماگیتی ہیں اور یہ ہیٹ سٹوری 2 کا پروموشنل ٹریک ہے، تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ گانا ماضی کی طرح فلم کی کامیابی میں کردار ادا کر سکتا ہے ۔