سٹیٹ بینک کا10سالہ فنانسگ کےلیے مارک اپ کی شرح 9فیصد کرنے کافیصلہ

سٹیٹ بینک کا10سالہ فنانسگ کےلیے مارک اپ کی شرح 9فیصد کرنے کافیصلہ

  



                                 کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی 2014ءسے طویل مدتی فنانسنگ سہولت (ایل ٹی ایف ایف) کے تحت اینڈ یوزرز (end users) کے لیے زیادہ سے زیادہ10سال تک کی فنانسنگ مدت کے لیے مارک اپ کی شرح کو 9.00 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات تمام بینکوں/ڈی ایف آئیز کو جاری کردہ آئی ایچ اینڈ ایس ایم ای ایف ڈی کے سرکلر نمبر 06 برائے 2014ءمیں کہی گئی ہے۔ تاہم شراکتی مالی اداروں (پی ایف آئیز) کا اسپریڈ (spread) 3 سال، 5 سال اور 10 سال تک کی فنانسنگ کے لیے بالترتیب 1.50 فیصد، 2.50 فیصد اور 3.00 فیصد کی اسی شرح پر رہے گا،اینڈ یوزرز کی زیادہ سے زیادہ شرح (viz 9.00%) میں کسی تبدیلی کے بغیر۔ اسٹیٹ بینک کی ری فنانسنگ کے ریٹس میں فنانسنگ کی ہر مدت کے لیے اس کے مطابق رد و بدل کیا جائے گا۔ اس موضوع پر دیگر ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید : کامرس


loading...