شادی کے تحفے کیلئے مہنگے ترین جاپانی انگور

شادی کے تحفے کیلئے مہنگے ترین جاپانی انگور
 شادی کے تحفے کیلئے مہنگے ترین جاپانی انگور

  

ٹوکیو (ویب ڈیسک) ویسے کہا تو جہاتا ہے کہ انگور کھٹے ہیں لیکن جاپان میں اس کے برعکس ایک فروٹ منڈی میں سرخ رنگ کے انگور نہ صرف میٹھے نکلے بلکہ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوئے۔ ان انگوروں کی بولی لگائی گئی اور ایک خریدار نے ایک گچھا 5400 ڈالر میں خرید کر سب کو حیرت میں ڈال دیا، 28 اونس وزنی ایک سرخ رنگ کے انگور کا سائز 1.2 انچ ہے۔ خریدنے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ یہ گچھا شادی کے موقع پر اپنے دوست کو تحفے میں دے گا تاکہ ان کی زندگی کا آغاز اچھا ہو اور وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں۔ جاپان میں نہ صرف انگور بلکہ دیگر پھلوں کو بھی خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جاپانی لوگ نت نئے سٹائل میں پھل اگاتے ہیں اور پھر انہیں میلوں اور خاص خاص مواقع پر فروخت کردیا جاتا ہے، نہ صرف جاپانی بلکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاح بھی ان پھلوں کو شوق سے خریدتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس