داعش کی پیش قدمی جاری ، عراقی فوج کے سینئر جنرل سمیت 7شہری مارے گئے

داعش کی پیش قدمی جاری ، عراقی فوج کے سینئر جنرل سمیت 7شہری مارے گئے
داعش کی پیش قدمی جاری ، عراقی فوج کے سینئر جنرل سمیت 7شہری مارے گئے

  

بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں ISISکے جنگجوﺅں کی مالکی حکومت کیخلاف مزاحمت جاری ہے اور تازہ کارروائیوں میں عراقی فوج کے ایک سینئرجنرل مارے گئے ہیں جبکہ شدت پسندوں نے پولیس افسر کو پکڑنے کی کوشش کے دوران چھ شہری ماردیئے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوج کے چھٹے ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل نجم عبداللہ علی دارالحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں سولہ کلومیٹر کے فاصلے پر شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔ جنرل عبداللہ علی بغداد کے دفاع کے لئے عراقی فوج کی کمان کررہے تھے۔اُدھر شدت پسندوں نے شمالی شہر بائیجی کے قریب گاﺅں زاویہ میں ایک پولیس افسر کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ایک خاتون اور ادھیڑ عمر شخص سمیت چھ شہریوں کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب کچھ گھنٹوں بعد بغداد کے جنوب میں خادمیہ ڈسٹرکٹ میں ایک چیک پوائنٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار اور تین شہریوں ہلاک ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی