آنے والے دنوں میں لائن آف کنٹرول پر خصوصی طور پر نگاہ رکھیں

آنے والے دنوں میں لائن آف کنٹرول پر خصوصی طور پر نگاہ رکھیں

  



سری نگر (کے پی آئی) سرحد پار دراندازی کے بھاری خدشے کے پیش نظر کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر رہنے والے لوگوں کو پولیس کی جانب سے تازہ ایڈوائزی جاری کر دی گئی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ لائن آف کنٹرول پر خصوصی طور پر نگاہ رکھیں اورمشکوک افراد کی نقل وحمل دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ مجاہدوں کی بھاری تعداد ان آبادیوں میں داخل ہواور پناہ سکیں۔پولیس نے اس تازہ ایڈوائزی میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کسی بھی طرح کی مشکوک حرکت کو دیکھتے ہی اس کی اطلاع پولیس کو کریں کیونکہ یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ مجاہد اس پار آ رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے پولیس کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...