پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہوں : ہمائمہ ملک

پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہوں : ہمائمہ ملک
پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہوں : ہمائمہ ملک

  

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہمائمہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مقام اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر حاصل کیا ہے، صرف یہی نہیں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کرڈالا کہ وہ صرف 14 سال کی عمر سے پاکستان کی ٹاپ ماڈل ہیں۔ مزید یہ کہ انہیں کبھی کام کی کمی یا اس حوالے سے مشکلات کا سامنا نہیں رہا۔ ہمائمہ ملک نے یہ بھی بتایا کہ ان کے کراچی، دبئی اور لندن میں گھر ہیں لیکن وہ عموماً اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال انہوں نے تمام تر توجہ کام پر مرکوز کررکھی ہے۔ انہوں نے امیتابھ بچن اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مزید : تفریح