عراقی پارلیمان کا اجلاس 12 اگست تک ملتوی

عراقی پارلیمان کا اجلاس 12 اگست تک ملتوی

بغداد(آن لائن)عراق کی نئی پارلیمان کا ہونے والے اجلاس سپیکر کے نام پر عدم اتفاق کی وجہ سے 12 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق :''متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نومنتخب اراکین کا پہلا اجلاس 12 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے''۔گذشتہ منگل کو عراق کی اپریل میں منتخب ہونے والی پارلیمان کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا اور اس کا منگل کو دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں سپیکر اور دو ڈپٹی سپیکروں کا انتخاب کیا جانا تھا لیکن عراق کی جماعتوں میں ان عہدوں کے ناموں پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

مزید : عالمی منظر