سعودی عرب،حکومت کے ناقد سرکردہ وکیل کو15سال قید کی سزا

سعودی عرب،حکومت کے ناقد سرکردہ وکیل کو15سال قید کی سزا

  



دبئی (آن لائن)سعودی عرب میں گزشتہ روز ایک سرکردہ حقوق انسانی کے وکیل ، جنہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ضمیر کا قیدی قرار دیا گیا ہے ، کو 15سال قید کی سزا سنا دی گئی ، یہ بات اس کے رشتہ داروں نے ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں کہی۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ولید عبدالخیر ،جن کے ان کے سرگرم کارکن ہونے کے ناطے اور مبینہ طور پر حکام کی توہین کرنے پر کئی اندرونی تنازعے چل رہے تھے ، پر بیرون ملک سفر کرنے کی پابندی بھی عائد کردی گئی ہے اور 2لاکھ ریال(تقریباً54ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپریل سے جیل میں ہیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...