سرینگر،کشمیری قانون دان جسٹس مفتی بہاﺅالدین کی یاد میں ہائیکورٹ میںفل کورٹ ریفرن

سرینگر،کشمیری قانون دان جسٹس مفتی بہاﺅالدین کی یاد میں ہائیکورٹ میںفل کورٹ ...

  



سسرینگر( آن لائن ) معروف کشمیری قانون دان اورجموں وکشمیر کے سابق چیف جسٹس ،جسٹس مفتی بہاﺅ الدین فاروقی کے انتقال پرہائیکورٹ سرینگر میں فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیاجس میں جسٹس فاروقی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینئر جج جسٹس ویریندر سنگھ نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کی طرف سے مفتی بہاو¿ الدین فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ا±ن کی وفات سے قانونی شعبے میں جو خلاءپیدا ہوا ہے ا±سے پ±ر کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ا±ن کا انتقال قانونی شعبے اور سماج کےلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ان کی یادطویل عرصے تک ہمارے دل و دماغ میں رہے گی۔اس موقعہ پر جسٹس وریندر سنگھ نے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ زندگی فانی ہے اور موت ابدی،البتہ کسی نیک شخص کو اس کی موت کے بعد نیکیوں سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ تعزیتی اجلاس میں ہائی کورٹ بنچ کے جج صاحبان، سابق جج صاحبان ، ایڈوکیٹ جنرل، لاءافسران، اسسٹنٹ سولیسٹر جنرل، سبارڈینیٹ کورٹس سرینگر کے جوڈیشنل افسران اور کورٹ افسران نے بھی شرکت کی ۔

مزید : عالمی منظر


loading...