کینسر سے بچاﺅ کیلئے آسان نسخہ

کینسر سے بچاﺅ کیلئے آسان نسخہ
کینسر سے بچاﺅ کیلئے آسان نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک ) امریکن ڈاکٹر کیرولین اینڈرسن نے کینسر سے بچاﺅ کےلئے عوام کو نہایت سادہ نسخہ بتایا ہے، جو باآسانی دستیاب تین اجزاءکا مکسر ہے۔ ڈاکٹر کیرولین اینڈرسن کے مطابق اس نسخے کی بنیاد مشرقی ہندوستان میں ہزاروں سال قبل روایتی طور پر استعمال ہونے والے مرکبات ہیں، جنہیں آج مغربی میڈیکل ریسرچ سے تصدیق کروایا گیا ہے۔ اینڈرسن دعوے سے یہ کہتے ہیں کہ اگر ان تین اجزاءکا روزانہ استعمال کیا جائے تو آپ کبھی بھی کینسر کا شکار نہیں ہوں گے۔
کینسر سے بچاﺅ کا نسخہ
ہلدی: ایک چوتھائی چائے کا چمچ
زیتون کا تیل: آدھا چائے کا چمچ
تازہ مرچ: پسی ہوئی
ان تمام اجزاءکو ایک کپ میں مکس کرکے استعمال کریں۔ آپ اس مکسر کو براہ راست استعمال کرنے کے علاوہ مختلف کھانوں، سلاد یا سوپ کے ذریعے بھی لے سکتے ہیں۔ لیکن کسی پکوان میں اس مکسر کو استعمال کرتے وقت ذرا احتیاط کا مظاہرہ کریں اور پکنے کے بالکل آخری مرحلہ میں اس مکسر کو پکوان میں ڈالیں۔ جب آپ براہ راست اس مکسر کو استعمال کرنا چاہیں تو اس میں تھوڑا پانی ضرور شامل کر لیں۔ واضح رہے کہ مختلف تحقیقات یہ متعدد بار ثابت کر چکی ہیں کہ ہلدی بڑی آنت، غدود اور دماغی کینسر کے جنم میں مزاحم کا بھرپور کردار ادا کرتی ہے اور مرچ کا اس کے ساتھ استعمال ہلدی کی اثر پذیری میں 2سو فیصد اضافہ کر دیتا ہے۔ ڈاکٹر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ کینسر سے بچاﺅ اور علاج میں یہ مکسر اکسیر کا کام کرتا ہے، لہذا باقاعدگی سے اس کا روزانہ استعمال کیا جائے، مزید برآں اس مکسر کا کوئی بداثر بھی نہیں ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -