ضرب عضب:میرانشاہ کا 80فیصد علاقہ کلیئر،400شدت پسندمارے گئے

ضرب عضب:میرانشاہ کا 80فیصد علاقہ کلیئر،400شدت پسندمارے گئے

حافظ گل بہاد رجہاں ملا ، نہیں چھوڑیں گے: آپریشن کمانڈر

ضرب عضب:میرانشاہ کا 80فیصد علاقہ کلیئر،400شدت پسندمارے گئے
کیپشن: Zarb e Azab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور،راولپنڈی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’ضرب عضب‘ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے میرانشاہ کامکمل کنٹرول حاصل کرکے 80فیصدعلاقہ کلیئرکرلیا اوراِس دوران 400کے لگ بھگ شدت پسندمارے گئے جبکہ 23ٹن باروی مواد پکڑاگیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آپریشن کے کمانڈر میجر جنرل ظفر اللہ خان نے کہا کہ طالبان رہنما حافظ گل بہادر جہاں بھی ملے گا اسے نہیں چھوڑیںگے، فوج نے میران شاہ کا 80 فیصد علاقہ شدت پسندوں سے کلیئر کروالیا ہے،آپریشن ” ضرب عضب “کے دوران شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیںتاہم آپریشن کے دوران سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایاکہ اب تک کوئی عام شہری جاں بحق نہیں ہوا، ضرب عضب میں پیش رفت منصوبے کے تحت ہورہی ہے ، اس دوران ترک اور ازبک سمیت 400دہشتگردمارے گئے جبکہ 130زخمی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بارودی سرنگیں بنانیوالی 11فیکٹریاں پکڑی گئیں جبکہ بھاری مقدارمیں گولہ بارودبرآمد ہواہے ،کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔آپریشن کمانڈر کاکہناتھاکہ علاقے میں القاعدہ کا وجود بھی تھا ، میرانشاہ کے علاقے میں دوکلومیٹر طویل سرنگ بھی ملی ہے جو دہشتگردوں کے رابطے کا ذریعہ تھی ، تمام دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گے ۔

مزید :

دفاع وطن -Headlines -