رمضان المبارک میں تارکین وطن کی ریکارڈ گرفتاریاں

رمضان المبارک میں تارکین وطن کی ریکارڈ گرفتاریاں
رمضان المبارک میں تارکین وطن کی ریکارڈ گرفتاریاں

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پولیس نے رمضان المبارک میں خصوصی آپریشن کے دوران 2200 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن میں ایشیائی اور افریقی باشندوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ مدینہ کی پولیس نے مختلف کاروباری اور رہائشی عمارتوں پر چھاپہ مار کر 884 افراد کو گرفتار کیا۔ اس آپریشن میں مدینہ کے پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل عبداللہ الشاہرانی کی قیادت میں پولیس، کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ، سپیشل ٹاسک فورس اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا۔ حائل شہر کی پولیس کے نمائندہ عبدالعزیز الزنائدی نے بتایا کہ اس شمال مغربی شہر میں بھی 305 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ باہا شہر میں بھی پولیس نے 1000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ دریں اثناءدارالحکومت ریاض میں 23 ریستورانوں کو صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر بند کردیا گیا۔ حکام نے صحت کے سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر 101 ملازمین کو کام سے روک دیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...