3 جوڑے پہلی ملاقات میں شادی کیلئے تیار

3 جوڑے پہلی ملاقات میں شادی کیلئے تیار
3 جوڑے پہلی ملاقات میں شادی کیلئے تیار

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک ٹی وی پروگرام کا آگاز کردیا گیا ہے جس میں جوان مرد اور عورتیں مکمل طور پر اجنبیوں سے شادی کریں گے اور پھر کچھ ہفتوں تک کیمروں کی نگرانی میں شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ شادی کو جاری رکھا جائے یا ختم کردیا جائے۔ یہ عجیب و غریب پروگرام میرڈایٹ فرسٹ سائٹ (Married at First Sight) کے نام سے FYI ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر تین اجنبی عورتیں اور مرد کیمرے کے سامنے شادی کرنے اور اسے کچھ ہفتوں کیلئے ٹیسٹ کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ یہ پروگرام ایک سماجی تجربہ بھی ہے اور  اس کا مقصد اجنبی لوگوں کی شادی اور اس کے اثرات کو واضح کرنا اور لوگوں کو یہ چیلنج دینا ہے کہ وہ ایسی شادی کے تجربے میں کود سکتے ہیں یا نہیں۔ شادی کرنے والے جوڑے ایک دوسرے کیلئے مکمل اجنبی ہیں اور انہیں شادی کی رات ہی اپنے شریک حیات کا پتا چلے گا۔ البتہ ان جوڑوں کا انتخاب چار ماہرین کے گروپ نے کیا ہے جس میں ماہر جنسیات، ماہر نفسیات، ماہر عمرانیات اور ماہر روحانیات شامل ہیں۔ جو جوڑے پہلی نظر میں شادی پر تیار ہوئے ہیں ان میں 27 سالہ جیمی جیس، 33 سالہ مونٹ اور 30 سالہ وارن اور 26 سالہ کورتنی اور 33 سالہ ڈوگ شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس