سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نےمعمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کردی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے رمضان المبارک کے حوالہ سے جاری کئے گئے عام معافی کے فرمان کے تحت معمولی جرائم میں ملوث پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کردی ہے۔ پاکستانی سفیر نے یہ درخواست ولی عہد سلطنت شہزادہ سلمان سے ایک ملاقات کے دوران کی۔ سفیر نے پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی طرف سے سعودی فرمانروا کو رمضان کی مبارکباد اور نیک تمناﺅں کا پیغام بھی پہنچایا۔ ولی عہد نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام قبول کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام کے دل میں پاکستان کیلئے خصوصی جگہ ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق سفیر نے سعودی ولی عہد سے مملکت میں پاکستانی کمیونٹی سکولوں کیلئے زمین حاصل کرنے میں مدد کی درخواست بھی کی ولی عہد کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کونسل آف منسٹر کو بھیج دیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر نے ان کے اور آئی سی کا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے میں سعودی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یاد تھے کہ رواں ماہ شاہ عبدللہ کی جانب سے معافی کے بعد چھوٹے جرائم میں قید غیر ملکیوں سمیت ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے.حالیہ رابطے کے بعد امید ہے کہ مزید پاکستانیوں کو بھی رہا کیا جائے گا.