'موبائل ایپ ' کے استعمال سے دماغی قوت میں اضافہ ممکن، کمپنی کا دعوی

'موبائل ایپ ' کے استعمال سے دماغی قوت میں اضافہ ممکن، کمپنی کا دعوی
'موبائل ایپ ' کے استعمال سے دماغی قوت میں اضافہ ممکن، کمپنی کا دعوی

  



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اب آپ کو دماغ تیز کرنے کیلئے ٹوٹکوں اور جعلی معجونوں کے استعمال کی ضرورت نہیں کیونکہ سائنس دانوں نے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کرلی ہے جو میوزک کے ذریعے دماغ کی کارکردگی میں 400 فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے۔ فوکس ایٹ ول (Focus@will) نامی ایپلی کیشن کو نیوروسائنس، میوزک اور فزکس کے ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے۔ ان ماہرین کادعوی  ہے کہ اس 'ایپ'میں ایسے خصوصی میوزک کا انتخاب کیا گیا ہے جو دماغ کے لمبک سسٹم پر اثر انداز ہوکر کام کے دوران توجہ برقرار رکھنے کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ کردیتا ہے اور پڑھی ہوئی چیزوں کو سمجھنے اور یاد رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ دماغ کا لمبک سسٹم ہر وقت کھانے، قطرے اور جنس کی تلاش کیلئے مصروف عمل رہتا ہے اور کام کرنے کے دوران بکثرت ہماری توجہ کو بانٹتا رہتا ہے۔ فوکس ایٹ ول کا خاص طور پر تیار کردہ میوزک اس نظام کو آرام پہنچاتا ہے اور اس کے عمل کی رفتار کم کردیتا ہے جس کے باعث دماغ کام پر بغیر کسی رکاوٹ کے توجہ دے سکتا ہے۔ عام طور پر دماغ کسی کام پر لمبے وقت کیلئے مسلسل توجہ برقرار نہیں رکھ سکتا لیکن اس ایپلی کیشن کی مدد سے 100 منٹ تک توجہ مسلسل برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ اس سافٹ ویئر کو آئی فون اور اینڈرائڈ فون پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور انٹرنیٹ پر نمونے کے طور پر مفت استعمال کیلئے بھی دستیاب ہے جبکہ مکمل ورژن 3 سے لے کر 32 پاﺅنڈ کی قیمت میں دستیاب ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...