طیارہ پائلٹ کے بغیر ہی چل پڑا

طیارہ پائلٹ کے بغیر ہی چل پڑا
طیارہ پائلٹ کے بغیر ہی چل پڑا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آندھی کے باعث  نجی ائیر لائن کا طیارہ پائلٹ کے بغیر ہی چل پڑا اوردیوار سے جاٹکرایا۔ حادثہ بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پیش آیا جہاں پارکنگ ایریا بے 5 میں کھڑا طیارہ تیز آندھی سے حرکت میں آگیا اور کارگو کی عمارت کی دیوار سے جا ٹکرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ پیش آنے کی اصل وجہ طیارے کی پارکنگ کے وقت برتی گئی لاپرواہی ہے کیونکہ طیارے کے ٹائر لاک نہیں تھے ورنہ طیارے کا حرکت میں آنا ممکن نہیں تھا ۔  حادثے کے نتیجے میں320اے طیارے کی ونڈ سکرین کوشدید نقصان پہنچا ہے اور سول ایوی ایشن کے حکام نے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ تیز آندھی کی وجہ سے بے نظیر ائیر پورٹ پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے اور شام 7بجے سے کوئی پرواز لینڈ نہیں کر سکی اور ملتان ،کراچی سے اسلام آباد آنے والی2پروازوں کو لینڈ کرنے سے روک دیا گیا اور ان کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔پروازوں کے شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں،ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...