سعودی حکومت کا پاکستانی عوام کیلئے پولیو ویکسین کا تحفہ

سعودی حکومت کا پاکستانی عوام کیلئے پولیو ویکسین کا تحفہ
سعودی حکومت کا پاکستانی عوام کیلئے پولیو ویکسین کا تحفہ

  



جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پولیو کا خوفناک مرض معصوم بچوں کو آج بھی نشانہ بنا رہا ہے جبکہ دنیا اس موذی بیماری کا کب سے خاتمہ کرچکی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے پولیو ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد خوراکیں بطور عطیہ فراہم کردی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز خیام اکبر نے مقامی میڈیا  کو بتایا ہے کہ عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ سعودی حکومت نے اس عطیہ کا وعدہ مئی میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی میٹنگ کے دوران کیا تھا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی پابندی کے تحت ہر پاکستانی کیلئے ملک سے باہر جانے سے پہلے پولیو ویکسین پینا ضروری ہے اور یہ عطیہ اس مقصد کیلئے بھی استعمال ہوگا۔ واضح رہے کہ دنیا کے پسماندہ ترین اور بدترین حالات کا شمار مالک نائجیریا اور افغانستان کے علاوہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ابھی بھی پولیو کا وائرس عام پایا جاتاہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت سمیت ساری دنیا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ چکی ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ابھی تک یہ بحث چل رہی ہے کہ پولیو ویکسین پینا بھی چاہیے یا نہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...