فضائی کمپنی نے مسافر کو سکاٹ لینڈ کی بجائے انگلینڈ پہنچا دیا

فضائی کمپنی نے مسافر کو سکاٹ لینڈ کی بجائے انگلینڈ پہنچا دیا
فضائی کمپنی نے مسافر کو سکاٹ لینڈ کی بجائے انگلینڈ پہنچا دیا

  

گلاسگو (نیوز ڈیسک) ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی غیر ذمہ داری کی جہ سے بعض اوقات مسافروں کو تاخیر جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے لیکن برطانیہ کی Jet2 ایئرلائن کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ایک خاتون مسافر اپنے ملک کی بجائے ایک دوسرے ملک جاپہنچی۔ ستائیس سالہ سٹیسی ترکی میں چھٹیاں گزار کر اپنے وطن سکاٹ لینڈ کیلئے روانہ ہوئی، وہ ترکی کے دالامان شہر سے Jet2 ایئرلائن کی پرواز میں بیٹھی لیکن عملے کی غلطی کی وجہ سے اسے سکاٹ لینڈ کی بجائے برطانیہ جانے والے جہاز میں بٹھادیا گیا۔ تین گھنٹے کی پرواز کے بعد جب سٹیسی گلاسکو ایئرپورٹ پر اترنے کیلئے جہاز سے باہر نکلی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے سامنے کا منظر اس کے شہر کے ایئرپورٹ سے بہت مختلف نظر آرہا تھا۔ جب اسے بتایا گیا کہ وہ برطانیہ کے بریڈ فرڈ ایئرپورٹ پر موجود ہے تو اس کی مایوسی اور غصے کی انتہا نہ رہی۔ سٹیسی کے احتجاج کے بعد ایئرلائن نے اسے اپنے خرچے پر سکاٹ لینڈ پہنچانے کا بندوبست کیا اور معذرت بھی کی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس