’ہیری پوٹر‘ بڑا ہو گیا

’ہیری پوٹر‘ بڑا ہو گیا
’ہیری پوٹر‘ بڑا ہو گیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) مقبولیت کی انہتائی حدوں کو چھولینے والی کہانی ”ہیری پوٹر“ میں اب ایک نیا موڑ آگیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ آئندہ آنے والی کہانیوں اور فلموں میں ہیری پوٹر نوعمر لڑکے کی بجائے ادھیڑ عمری کی طرف بڑھتا ہوا مرد نظر آئے گا۔ مصنفہ جے کے وارلنگ نے اپنی تازہ کہانی میں ہیری کی بدلتی ہوئی زندگی کی جھلک دکھادی ہے۔ راولنگ کی ویب سائٹ "Pottermore" پر شائع ہونے والی کہانی 1500 الفاظ پر مشتمل ہے جس میں ہیری کو 34 سالہ مرد دکھایا گیا ہے اور اس کے سیاہ بالوں کے درمیان سفید بال بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کہانی میں بیان کیا گیا ہے کہ ہیری منسٹری آف میجک میں دو سال تک کام کرنے کے بعد وزرڈ وینرز نامی ادارے کا شریک منیجر بن گیا ہے۔ اس کہانی میں ہیری اس کی بیوی جنی، ہیری کا بھائی جارج اور اس کی بیوی ہرمیونی اور ان کے بچے بھی شامل ہیں۔ مصنفہ نے ہیری نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ہیری کے چہرے پر زخم کا نشان ہے جس سے اس کے مستقبل کے بارے میں اشارہ ملتا ہے کہ وہ جادوگروں کے ٹاپ سیکرٹ گروپ ”آررز“ کا رکن بن چکا ہے۔ راﺅلنگ نے اس کہانی کو نقلی نام گیلبرتھ کے ساتھ لکھا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی کہ یہ اس کی اپنی تخلیق ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس