بین الاقوامی ہوائی سفر کی دوران الیکٹرانک آلات چارج رکھیں

بین الاقوامی ہوائی سفر کی دوران الیکٹرانک آلات چارج رکھیں
بین الاقوامی ہوائی سفر کی دوران الیکٹرانک آلات چارج رکھیں

  

لندن (نیوز ڈیسک) حال ہی میں امریکہ نے مختلف ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ غیر چارج شدہ موبائل فون رکھنے والے مسافروں کو امریکہ نہ آنے دیا جائے جس کے بعد مختلف ایئرپورٹوں پر امریکی پروازوں کیلئے یہ پابندی نافذالعمل ہوچکی ہے لیکن برطانیہ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام آنے اور جانے والی پروازوں پر یہ پابندی لگادی ہے کہ ان میں غیر چارج شدہ موبائل فون، لیپ ٹاپ یا دیگر الیکٹرانک آلات نہیں ہونے چاہئیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق امریکی خفیہ ایجنسیوں کی ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ جن میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کی بیٹریوں کی جگہ بارودی مواد نصب کرکے ان آلات کو بم میں بدل سکتے ہیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں سے ایئرپورٹ پر مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اپنے الیکٹرانک آلات آن کرکے دکھائیں اور آن نہ ہونے کی صورت میں یا تو ان آلات کو واپس مسافر کے گھر بھیج دیا جائے گا (خرچہ بذمہ مسافر ہوگا) یا مسافر کو جہاز میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک یہ پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں اور اگلے چند دنوں میں دنیا کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر اس کے اطلاق کا امکان ہے.

مزید : ڈیلی بائیٹس