پرنس کریم آغا خان کی مہنگی ترین کشتی تیار

پرنس کریم آغا خان کی مہنگی ترین کشتی تیار
پرنس کریم آغا خان کی مہنگی ترین کشتی تیار

  



لندن (نیوز ڈیسک) اسماعیلی فرقہ کے رہنما پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی 200 ملین پاﺅنڈ (تقریباً 34 ارب پاکستانی روپے) کی مالیت سے تیار ہونے والی تفریحی کشتی نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ اس کی رفتار بتائی گئی 80 میل فی گھنٹہ کی بجائے محض 51 میل فی گھنٹہ نکلی ہے۔ پرنس آغا خان اپنی بے پناہ مہنگی کشتی کو وصول کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انگلینڈ کے شہر ڈیون میں ڈیون پورٹ ڈاک یارڈ پہنچے۔ اس کشتی کا نام ”عالم شیر“ رکھاگیا ہے جو کہ پرنس کے عالمی شہرت یافتہ گھوڑے کا نام ہے جس نے ایک سال میں عالمی معیار کی 9 میں سے5 دوڑیں جیتی ہیں۔ آغا خان کی خصوصی کشتی کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 164 فٹ اور چوڑائی تقریباً 37 فٹ ہے اور اس میں 6 عدد گیس ٹربائن انجنوں کے علاوہ 112 واٹر جیٹ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ پرنس کا خواب تھا کہ وہ تیز رفتار ترین کشتی میں بیٹھ کر بحر اوقیانوس کو کم از کم وقت میں عبورکرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیں گے لیکن کشتی کی غیر متوقع کم رفتار کی وجہ سے یہ خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...