برازیل ورلڈکپ کیوں ہارا؟ سعودی عالم کی انوکھی منطق

برازیل ورلڈکپ کیوں ہارا؟ سعودی عالم کی انوکھی منطق
برازیل ورلڈکپ کیوں ہارا؟ سعودی عالم کی انوکھی منطق

  

طائف (نیوز ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں میزبان برازیل کی جرمنی کے ہاتھوں تاریخی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی عالم دین سعد الادریہم نے کہا ہے کہ برازیل کی عبرتناک شکست کی وجہ یہ ہے کہ ان گنہگاروں نے ورلڈ کپ کو ننگے جسموں کی نمائش بنادیا۔ اس ناقابل یقین شکست پر دنیا بھر کے لوگوں نے تبصرے کئے ہیں لیکن سعودی عالم دین کا تبصرہ بالکل منفرد ہے۔ ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آیا ہے جس کے بعد مختلف ممالک کے لوگوں نے جوابی تبصرے شروع کردئیے ہیں۔ جہاں کچھ لوگوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ عالم دین میچ کے علاوہ کچھ اور چیزوں کی طرف متوجہ رہے ہیں وہیں کچھ لوگوں نے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ اگر برازیل اپنی برہنگی اور فحاشی کی وجہ سے ہارا ہے تو جرمنی کس وجہ سے جیتا ہے کیونکہ بے حیائی، فحاشی اور ننگے پن میں جرمنی برازیل سے کہیں آگے ہے لیکن پھر بھی اسے عظیم الشان فتح نصیب ہوئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس