طالبان کراچی کے بڑے حصے پر قابض ہو چکے ہیں ،الطاف حسین

طالبان کراچی کے بڑے حصے پر قابض ہو چکے ہیں ،الطاف حسین
طالبان کراچی کے بڑے حصے پر قابض ہو چکے ہیں ،الطاف حسین

  



کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کراچی کے بڑے حصے پر قابض ہو چکے ہیں اورشہر کے کئی علاقوں میں طالبان نے اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب میں ان کاکہنا تھا کہ کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں ان کی اپنی عدالتیں ہیں۔کچی آبادیوں کو طالبان نے اپنی پناہ گاہیں بنا رکھا ہے کیونکہ ان آبادیوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابرہے ،امریکی اخبار نے بھی کراچی پر طالبان کے قبضے کا اعتراف کیا ہے،کراچی کے داخلی اور خارجی رستوں پر طالبان کا قبضہ ہے ۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی ڈی پیز کی سکریننگ کا سخت نظام قائم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ محروم عوام کے لئے سب سے زیادہ فلاحی کام ایم کیو ایم نے کئے لیکن تبدیلی مخالف قوتوں نے ایم کیوایم کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی اور سازش کے تحت ایم کیو ایم کا امیج بگاڑا گیا،35سال سے ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ کارکنان متحدہ قومی موومنٹ کے انقلابی ایجنڈے سے دنیا کو آگاہ کریں اور تبدیلی کا پیغام پورے ملک میں پھیلائیں۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ ماضی کی طرح تنظیمی امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے ۔

مزید : کراچی


loading...