برطانوی باشندہ غم میں اپنی محبوبہ کا کان چبا گیا

برطانوی باشندہ غم میں اپنی محبوبہ کا کان چبا گیا
برطانوی باشندہ غم میں اپنی محبوبہ کا کان چبا گیا

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں غیر متوقع شکست سے دو چار ہونے والے ممالک کے مداح عجیب و غریب طریقوں سے مایوسی اور غصے کا اظہار کررہے ہیں لیکن انگلینڈ کی اٹلی کے ہاتھوں شکست نے ایک مداح کو بالکل پاگل کردیا اور اس نے غصے میں اپنی محبوبہ کا کان ہی کاٹ ڈالا۔ اڑتیس سالہ ڈیوڈ بار اور اس کی محبوبہ 29 سالہ گیما رات بھر میچ کے انتظار میں جاگتے رہے لیکن جب میچ ہوا تو انگلینڈ شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ گیما کا کہنا ہے کہ شکست اور شراب نوشی کی وجہ سے ڈیوڈ نیم پاگل ہوگیا اور غصے میں اس پر حملہ کردیا۔ اس نے گیما کے سر پر ضرب لگائی جس سے وہ فرش پر گر کر بے ہوش ہوگئی اس کے بعد ڈیوڈ نے اس کے کان کو دانتوں سے نوچ ڈالا اور گوشت کا ایک ٹکڑا کاٹ کر علیحدہ کردیا۔ درد اس قدر شدید تھا کہ بے ہوش گیما ہوش میں آگئی اور دیکھا کہ اس کا کان لہو لہان ہے اور ڈیوڈ اسے گلا دبا کر مارنے کی کوشش کررہا تھا۔ خوش قسمتی سے اس نے بالآخر قریب المرگ گیما کو چھوڑ دیا۔ جس نے حالت ذرا سنبھلنے پر ایمبولینس منگوائی اور ہسپتال پہنچ گئی۔ ڈیوڈ پر اس کے وحشیانہ جرم کی وجہ سے مقدمہ چلایا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ طبی سزا کا مستحق قرار پائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...