اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں :نواز شریف

اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں :نواز شریف
اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں :نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نےغزہ ہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم غزہ کے عوام کے ساتھ ہے اور ہم آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری اور اسلامی ممالک کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔

غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں