برازیل کی شکست، شائقین مشتعل، جگہ جگہ جلاﺅ گھیراﺅ

برازیل کی شکست، شائقین مشتعل، جگہ جگہ جلاﺅ گھیراﺅ
برازیل کی شکست، شائقین مشتعل، جگہ جگہ جلاﺅ گھیراﺅ

  



برسیلا (نیوز ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی کے ہاتھوں شرمناک شکست نے نہ صرف بے شمار برازیلین مداحوں  کے دل توڑے ہیں بلکہ امن و امان کی صورتحال میں بھی خرابی کی وجہ بن گئی ہے . ک سیمی فائنل میں عبرتناک شکست پر ایک جانب تو گلی گلی مرجھائے چہرے نظر آرہے تھے تو دوسری جانب  متعدد بسوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ الیکٹرانکس سٹورز کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس ساﺅ پاﺅلو میں ہونے والے ان واقعات کی حتمی تفصیل بتانے سے قاصر ہے لیکن ایک مقامی اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق ایک گیراج میں 20 بسوں کو نذر آتش کیا گیا اور تین بسوں کو شہر کے دوسرے حصے میں آگ لگائی گئی۔ لٹیروں نے الیکٹرانکس اشیاءکے سٹورز میں بھی لوٹ مار کی۔ تاہم پولیس نے تاحال ان واقعات کا فٹ بال سیمی فائنل ہارنے سے تعلق ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...