کالی مرچ کے وہ فوائد جن سے آپ واقف نہیں

کالی مرچ کے وہ فوائد جن سے آپ واقف نہیں
کالی مرچ کے وہ فوائد جن سے آپ واقف نہیں

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جس کے کچن میں کالی مرچ موجود نہ ہو۔ گھر کے کچن سے لے کر بڑے بڑے ہوٹلوں والے اور ریڑھی پر کھانے بیچنے والے بھی کھانوں میں کالی مرچ استعمال کرتے ہیں۔ برصغیر پر ہی کیا موقوف پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاو¿ں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ کالی مرچ صدیوں سے استعمال ہورہی ہے اس کے پتے نوکدار اور پانچ سے چھ انچ تک لمبے اور تین انچ تک چوڑے ہوتے ہیں۔کالی مرچ قبل از مسیح سے کھانوں میں ناگوار بو ختم کرنے اور ادویاتی استعمالات میں بلغم کے اخراج اور تحریک پیدا کرنے کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے، یعنی زمانہ قدیم سے حضرت انسان کالی مرچ کی افادیت سے آگاہ تھا۔ تو یہاں ہم کالی مرچ کے مزید فوائد سے روشناس کروانے جا رہے ہیں۔

نظام انہضام کی بہتری: کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاﺅں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے۔

کینسر سے بچاﺅ: مشی گن کینسر سنٹر کی تحقیق کے مطابق کالی مرچ چھاتی کے کینسر کو پیدا ہونے میں مزاحم ہے۔ اس کے علاوہ کالی مرچ جلدی اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاﺅ روکنے میں ممدومعاون سمجھتی جاتی ہے۔

دماغی حفاظت: ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکومن نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لئے نہایت مدد گار ہے۔

وزن گھٹانا: کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے۔

صاف جلد: رنگ کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور جلد کو زیادہ تعداد میں مختلف اجزاءاور آکسیجن ملتی ہے، جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔

ان کے علاوہ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسائیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔

مزید : تعلیم و صحت