سوشل میڈیا پر اثرانداز ہونے کی خواہش، امریکہ نے کروڑوں ڈالر لگا دیئے

سوشل میڈیا پر اثرانداز ہونے کی خواہش، امریکہ نے کروڑوں ڈالر لگا دیئے
سوشل میڈیا پر اثرانداز ہونے کی خواہش، امریکہ نے کروڑوں ڈالر لگا دیئے
کیپشن: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ دنیا پر اپنا غلبہ برقرار رکھنے کیلئے نہ صرف جان لیوا ہتھیاروں کے ڈھیر لگارہا ہے بلکہ ایک تازہ انکشاف کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ برطانیہ کے معتبر اور موثر اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے درجنوں ایسی تحقیقات کیلئے فنڈ دیئے ہیںجن کا مقصد سوشل میڈیا کی نوعیت اور رجحان کو سمجھ کر اسے کنٹرول کرنا ہے۔یہ تحقیقات کئی یونیورسٹیوں،پرائیویٹ اداروں اور افراد نے کی ہیں اور ان کیلئے مطلوب کروڑوں ڈالر کے فنڈ امریکی دفاعی تحقیق کے ادارے ”ڈیفنس ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹس (DARPA) “کے ذریعے دیئے گئے ہیں یہ ادارہ پینٹاگون کے ماتحت کام کرتا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ جب ان محققات کے حوالے سےDARPAسے رابطہ کیا گیا تو اس ادارے کے نمائندہ نے اپنی کاروائیوں کادفاع کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے اظہار رائے کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں وہ ایسے گروپ بھی بناتے ہیں جو بعض اوقات امریکہ کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں لہٰذاDARPAنے اس قسم کے رجحانات کا پتہ چلانے کیلئے متعدد تحقیقات کیلئے فنڈ فراہم کئے ہیں۔ ان متنازعہ تحقیقات میں جن ویب سائٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹوئٹر، پنٹرسٹ اور کک سٹارٹر نمایاں ہیں جبکہ بے شمار دیگر ویب سائٹوں اور صارفین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -