نوجوان لڑکی نے تھانے میں اوباش نوجوان کی چھترول کردی اور پھر اس سے ایک انتہائی حیرت انگیز فرمائش بھی کردی

نوجوان لڑکی نے تھانے میں اوباش نوجوان کی چھترول کردی اور پھر اس سے ایک ...
نوجوان لڑکی نے تھانے میں اوباش نوجوان کی چھترول کردی اور پھر اس سے ایک انتہائی حیرت انگیز فرمائش بھی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم کو روکنے میں ریاست کی ناکامی کے بعد مجبور خواتین اب خود ہی جنسی درندوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔
ریاست اترپردیش کے شہر پیلی بھٹ میں بھی ایک طالبہ نے ہراساں کرنے والے بدمعاش نوجوان کے خلاف دلیرانہ اقدام کرتے ہوئے اس کی درگت بنا ڈالی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیارویں جماعت کی طالبہ سنجنا نے بدقماش نوجوان کی تھپڑوں اور جوتوں سے خوب پٹائی کی اور اسے معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔ جب طالبہ بدمعاش شخص کی خوب پٹائی کر چکی تو آخر میں یہ مطالبہ بھی کر دیا کہ وہ اس کے قدموں پر گر معافی مانگے، جس پر بدبخت نوجوان نے فوراً عمل کر کے اپنی اصل اوقات کو بھی پہچان لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان ایک عرصے سے طالبہ کا تعاقب کررہا تھا اور راہ چلتے اس پر آوازے کستا تھا۔ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ جب نوجوان کی بدمعاشی حد سے بڑھ گئی تو اس نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور ایک تھانے کے قریب ہمت کرکے اسے پکڑا اور گھسیٹتی ہوئی تھانے کے اندر لے گئی جہاں اس نے بدبخت نوجوان کی خوب درگت بنائی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے ہراساں کرنے والے نوجوان کی پٹائی اس لئے کی کہ وہ آئندہ اس کا یا اس جیسی کسی بھی لڑکی کا تعاقب نہ کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -