چین کے امیر ترین آدمی ’جیک ما‘ نے ان کی شکل پر تنقید کرنے والوں کو ایسا خوبصورت اور غیرمتوقع جواب دیا کہ دنیا کا دل جیت لیا

چین کے امیر ترین آدمی ’جیک ما‘ نے ان کی شکل پر تنقید کرنے والوں کو ایسا ...
چین کے امیر ترین آدمی ’جیک ما‘ نے ان کی شکل پر تنقید کرنے والوں کو ایسا خوبصورت اور غیرمتوقع جواب دیا کہ دنیا کا دل جیت لیا

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی امیر ترین شخصیت اور مشہور کمپنی علی بابا کے بانی اور سربراہ جیک ما اپنی سادگی اور اور انکساری کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ لوگ جیک کو اکثر بدصورتی کے طعنے دیتے رہتے ہیں اور ان کا مذاق اڑانے کیلئے انہیں مختلف قسم کے کرداروں کے ساتھ تشبیہ دینے سے بھی باز نہیں آتے۔

جیک ما نے مذاق اڑانے والوں کے ساتھ ناراض ہونے کی بجائے انہیں اپنے طریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کیا اور ان کے معصومانہ جواب نے ایک دفعہ پھر ان کے چاہنے والوں کے دل جیت لیئے ہیں۔ جیک نے انٹر نیٹ سے اپنا مذاق اڑانے والی درجنوں تصاویر اور کارٹون اکٹھے کئے اور ان کے ساتھ دلچسپ تحریریں لکھ کر اپنے ہی شوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انہیں شائع کردیا۔

مشہور مصور پکاسو کی ایک پینٹنگ میں نظر آنے والے خستہ حال شخص کو جیک سے تشبیہہ دی گئی تھی۔ انہوں نے اس تصویر کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے شائع کیا اور لکھا کہ وہ مصور کی حسن شناسی کی تعریف کرتے ہیں کہ جس نے ایک ہینڈسم شخص کو اپنے آرٹ کا موضوع بنایا۔ اسی طرح ایک غریب کے بچے کی تصویر کو بھی ’’ننھا جیک‘‘ کہہ کر انٹرنیٹ پر پھیلایا گیا تھا۔ جیک نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ واقعی اس کے بچپن کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب اس عمر میں تھے تو غالباً اینٹیں اٹھانے کی مزدوری کرتے تھے۔ انہوں نے تصویر سے ناراض ہونے کی بجائے اسے اپنے لیئے قابل فخر قرار دیا۔ اسی طرح ایک ضعیف شخص کی تصویر کو جیک کا بڑھاپا قرار دیا گیا، تو انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ خوش قسمت ضعیف شخص اپنی زندگی سے بہت مطمئن نظر آتا ہے، میں تو اپنے بڑھاپے میں شاید اس سے آدھا مطمئن بھی نہ ہوں گا۔

جیک ما کے مداحوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان کا مذاق اڑاناچاہ رہے تھے وہ یقیناً یہ جان کر افسردہ ہوں گے کہ جیک بالکل ناراض نہیں ہوئے بلکہ وہ تصاویر میں نظر آنے والے افراد کو خود سے زیادہ خوبصورت قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں ان شاندار لوگوں کے ساتھ تشبیہہ دی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس