دنیا کا وہ ملک جو صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے کیونکہ۔۔۔

دنیا کا وہ ملک جو صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے کیونکہ۔۔۔
دنیا کا وہ ملک جو صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے کیونکہ۔۔۔

  


فنافتی (نیوز ڈیسک) دنیا کا چوتھا چھوٹا ترین ملک تو والو سمندر برد ہونے کے شدید خطرے لاحق ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ وقت بہت قریب آچکا ہے کہ جب اس ملک کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

تووالو بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشمتل ملک ہے اور اس کا کل رقبہ 26مربع کلو میٹر ہے، جبکہ کل آبادی صرف 10ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ اس ننھے ملک کے ارد گرد سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے اب یہ خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ سمندر اسے نگل لے گا۔ اس وقت تووالو کا بلند ترین مقام بھی سطح سمند سے صرف 12فٹ بلند رہ گیا ہے۔ اپنے ڈوبتے ہوئے ملک کو بچانے کیلئے تووالو کے وزیر اعظم یورپی رہنماؤں سے درخواست کرنے کیلئے برسلز پہنچ گئے ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ یورپی یونین اس بات کو یقینی بنائے کہ یورپی ممالک کاربن گیس کے اخراج کو 1.5cکی حد سے نیچے رکھیں تاکہ درجہ حرارت میں اضافے پر قابو پایا جاسکے اور سمندری پانی تووالو میں داخل نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر کی سطح خطرناک حد تک بلند ہورہی ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی صنعتی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والا کاربن اس کی بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر درجہ حرارت میں دو درجے کا مزید اضافہ ہوگیا تو تووالو ہمیشہ کیلئے سمندر میں غرق ہوجائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تووالو ڈوبا تو یہ موسمی تبدیلی کا اختتام نہیں ہوگا بلکہ دیگر ممالک بھی برے انجام کیلئے تیار رہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس