وہ عیاش طبعیت مسلم حکمران جس نے 500ارب روپے 7000مہنگی اور پر تعیش ترین کاریں خریدنے میں اڑا دیئے

وہ عیاش طبعیت مسلم حکمران جس نے 500ارب روپے 7000مہنگی اور پر تعیش ترین کاریں ...
وہ عیاش طبعیت مسلم حکمران جس نے 500ارب روپے 7000مہنگی اور پر تعیش ترین کاریں خریدنے میں اڑا دیئے

  


بندر سری بیگاوان (نیوز ڈیسک) مسلمانوں کی حالت زار ساری دنیا میں مثال بن چکی ہے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ مسلمان اقوام کا شمار دنیا کی غریب اور کمزور ترین اقوام میں ہوتا ہے، لیکن دوسری جانب مسلمان قوموں کے حکمرانوں کے عیش و عشرت دیکھیں تو آنکھیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔

ایک ایسے ہی حکمران برونائی کے سلطان حسن البولکیا ہیں کہ جن کی دولت، زروجواہرات اور مال و متاع حساب سے باہر ہے۔ یہ صاحب اس لحاظ سے اور بھی منفرد ہیں کہ ان کا مہنگی ترین کاروں کا شوق اس قدر مہنگا ہے کہ کئی غریب ممالک کی کل دولت کے برابر رقم ان کی کاروں پر خرچ ہوچکی ہے۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ ان ہزاروں کاروں کو خریدنے کیلئے اربوں ڈالر مغربی ممالک پر لٹائے گئے ہیں۔

سلطان آف برونائی دنیا کی مہنگی ترین 7,000 کاروں کے مالک ہیں، جن کی کل مالیت 5ارب ڈالر (تقریباً 5کھرب پاکستانی روپے) سے بھی زائد ہے۔ یہ ہزاروں گاڑیاں کسی عام گیراج میں نہیں بلکہ جہازوں کو کھڑا کرنے کیلئے بنائے گئے خاص ہینگرز میں پارک کی جاتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے سینکڑوں غیر ملکی ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے، جن کے اخراجات مزید کروڑوں ڈالر ہیں۔ سلطان نے اپنی قیمتی کاروں کی خاص دیکھ بھال کیلئے کاریں بنانے والی یورپی کمپنیوں کی خصوصی ٹیمیں تعینات کررکھی ہیں۔

اس حیرتناک کلیکشن میں چند ایسی کاریں بھی ہیں کہ جو دنیا میں کسی اور شخص کے پاس نہیں، کیونکہ انہیں خصوصی طور پر کروڑوں ڈالر کے عوض سلطان آف برونائی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ ایک ہی شخص کی ملکیت 7ہزار کاریں، جن کی مالیت اربوں ڈالر، ایسی مثال دنیا میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان بدترین کسمپرسی کے عالم میں زندگی بسر کرتے ہیں، اور اس وقت کو یاد کرکے اشک بہاتے ہیں کہ جب امیرالمومنینؓ اپنی کمر پر ضرورت کی اشیاء لاد کر رات کی تاریکی میں ضرورت مندوں کے گھروں میں چپکے سے پہنچا آیا کرتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس