پی پی 160 ،این اے 128دھاندلی کیس : 2ماہ گزر گئے نادرا نے فرانزک رپورٹ پیش نہیں کی ،ٹربیونل نے پھر تاریخ دے دی

پی پی 160 ،این اے 128دھاندلی کیس : 2ماہ گزر گئے نادرا نے فرانزک رپورٹ پیش نہیں کی ...
پی پی 160 ،این اے 128دھاندلی کیس : 2ماہ گزر گئے نادرا نے فرانزک رپورٹ پیش نہیں کی ،ٹربیونل نے پھر تاریخ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کاظم علی ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے پی پی 160اور حلقہ این اے 128دھاندلی کیسز کی سماعت نادرا رپورٹ کے انتظار میں 15جولائی تک ملتوی کر دی،واضح رہے کہ دونوں حلقوں کا ریکارڈ گزشتہ 2د ماہ سے فرانزک سکیننگ کے لئے نادرا کے پاس ہے۔ پی پی 160سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور حلقہ این اے 128سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک کرامت علی کھوکھر نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے خلاف دھاندلی کیسز دائر کررکھے ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدواروں کی استدعا پر الیکشن ٹربیونل نے دونوں حلقوں کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے فیس جمع کرانے کا حکم دیا تھاتاہم 2 ماہ قبل ریکارڈ نادرا کوبجھوایا گیا تھاجس کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوسکی ہے جس پر گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے رپورٹ کے انتظار میں کیس کی مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -